the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 ترکی کے صدررجب طیب ایردوآن نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو اس کا براہ راست ذمہ دار قراردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی وحشت اور بربریت کے نتیجے میں 2014 ء کے دوران 2500 معصوم فلسطینیوں کو غزہ میں شہید کیا گیا لیکن اقوام متحدہ صہیونی درندگی بند کرانے میں ناکام رہی۔ اقوام متحدہ کی دانستہ لاپرواہی اور اسرائیل نوازی مسلم دنیا میں نفرت اور اشتعال کا باعث بن رہی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ نہایت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے کھلے مظالم پر آنکھیں موند رکھیں ہیں۔ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی غفلت اور خاموشی سے اسرائیل کو ریاستی دہشت گردی کا مزید موقع اور حوصلہ فراہم کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی خاموشی سے فائدہ اٹھا کراسرائیلی فوج معصوم فلسطینی بچوں، خواتین اور



بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرتی رہی۔

صدر طیب ایردوآن نے مغربی میڈیا کے آزادی اظہار رائے کے تصور کو’’حیوانیت‘‘ پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی انسان کسی مذہب کی توہین کا مرتکب نہیں ہوسکتا۔ جو لوگ اسلام یا کسی دوسرے مذہب کی مقدس ہستیوں کی توہین کے مرتکب ہوتے ہیں وہ انسان کہلوانے کے لائق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں آزادی اظہار رائے کے بارے میں کھلم کھلا دوہرا معیار پایا جاتا ہے۔ یہودیوں کے خلاف بات کرنا قابل سزا جرم جبکہ مسلمانوں کی مقدس ہستیوں کی توہین کو جائز سمجھا جاتا ہے۔ مغرب کے اس دہرے معیار کے باعث پوری اسلامی دنیا میں نفرت اور اشتعال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

طیب ایردوآن کا کہنا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے مرتکب عناصر کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ پوری دنیا میں آگ لگانا چاہتے ہیں۔ اگردنیا کو امن کا گہوارا بنانا ہےتو مقدس ہستیوں کی توہین ہمیشہ کے لیے بند کرنا ہوگی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.